profile image
by TalhaAh74088093
on 20/4/20
تمہارا آخری میسج میرے انباکس میں رکھا ہے
اُس میں تُم نے لکھا ہے مجھے اب بھول جانا تُم
جُدائی پھانس بھی ہو تو صبر سے جھول جانا تُم
مجھے اپنی قسم دی ہے، میری تو جان لے لی ہے
مگر میں جان دے کر بھی آخر تک نبھائوں گا
میں تجھ کو بھول جائوں گا
مگر تم سے فقط میری ذرا سی یہ گزارش ہے
میری آنکھوں میں مت رہنا، میرے دل سے اُتر جانا
بھُلانے بھُول جانے میں تجھے میں یاد کرلوں
مجھے تم یاد نہ آنا، کبھی بھی یاد نہ آنا